تھکا ہوا وزیر نہیں،خود ٹرین بحالی کا فیصلہ کرسکتا ہوں،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 17 مئ 2020 04:23pm

راولپنڈی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تھکا ہوا وزیر نہیں،خود ٹرین بحالی کا فیصلہ کرسکتا ہوں،صرف عمران خان کا خیال ہے،2دن سے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔

راولپنڈی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ روزانہ 142ٹرینیں چلاتے ہیں،غریب کی سواری کا مذاق اڑایاجارہا ہے،پرسوں سے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا،مجھے عمران خان کی حیاء مارتی ہے،صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹڈیوں کو بھی پر لگ گئے ہیں،پہلےروزسےکہہ رہاتھاکہ رمضان میں شٹر کھول دو،فوری طورپر15ٹرینیں چلانےکی اجازت دی جائے،میں کسی صوبے کی اجازت کا محتاج نہیں،میں کوئی تھکاہواوزیرنہیں ہوں ،چاہوں تو پرسوں سے ٹرینیں چلا سکتا ہوں،ماہانہ 7کروڑسواریاں اٹھاتےہیں۔

وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےکوایس او پی کے تحت چلاناچاہتےہیں،1861کاٹریک ہے،میں نے5روپےکی امپورٹ نہیں کی،کراچی کیلئے70ٹرینیں چلتی تھیں،کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرین چلے گی ،منگل کوٹرین نہ چلاسکتےتوہاتھ جوڑکرپیسےواپس کردیں گے ۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ ٹرین صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورےملک میں چلے گی،سوا5ارب روپے ماہانہ خسارےمیں ٹرین چلانےجارہےہیں ،ریلوے کےتمام ملازمین کووقت پرتنخواہ،پنشن دی،وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کے ماتحت نہیں،بدھ کے بعد ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہوسکےگا ،بدھ کے بعد اتنارش ہوگا کہ سنبھال نہیں سکیں گے،میرےلحاظ سے شہبازشریف فارغ ہیں۔